نومبر : 123منشیات فروش گرفتار،41کلو چرس،ہیروئن برآمد

نومبر : 123منشیات فروش گرفتار،41کلو چرس،ہیروئن برآمد

2ہزار646 لٹر شراب،186ملزموں سے اسلحہ ،گولیاں،کارتوس برآمد ہوئے ,482اشتہاری اور عدالتی مفرور ،راہزنی اور چوریوں میں ملوث 20ملزم گرفتار

سرگودھا(نامہ نگار سرگودھاپولیس نے نومبر 2021 میں123 منشیات فروشوں کو گرفتارکر کے انکے قبضہ سے چرس37کلوگرام، ہیروئن 4کلو گرام اور 6چالوبھٹیوں سمیت 2ہزار646 لٹر شراب برآمد کی ، ناجائزاسلحہ رکھنے ونمائش اسلحہ کرنے والوں کیخلاف کاروائی کے دوران 186 ملزمان سے 8کلاشنکوف،14رائفلیں ، 32بندوقیں ،1ریوالور ، 137پستول ر اور826 گولیاں ،کارتوس برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ 482مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفرور گرفتارکیے گئے ،ضلع کے مختلف علاقوں میں تمام ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں 50سے زائد سر چ آپریشن کیے گئے جن میں پولیس کے علاوہ حساس اداروں نے بھی حصہ لیا ،راہزنی، موٹرسائیکل چھیننا اور موٹرسائیکل چوری میں ملوث گینگز کے سرغنہ سمیت 20ارکان کو گرفتار کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں