عقیدہ ختم نبوت اسلام کی روح :تحفظ ختم نبوت کنونشن

 عقیدہ ختم نبوت اسلام کی روح :تحفظ ختم نبوت کنونشن

قادیانیوں کو آئین پاکستان کا پابند کیا جائے ،فرانس کا سفیر نکال دیں,295سی کے تحت قید مجرموں کو سزائے موت دی جائے ،مقررین

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سرگودھا کے زیراہتمام جناح ہال کمپنی باغ سرگودھا کے اندر عظیم الشان تحفظ ختم نبوت کنونشن برائے پروفیسرز اساتذہ اور وکلاء منعقد کیا گیا جس کی صدارت مولانا اشرف علی نے کی ، مہمانوں میں ڈاکٹر ہارون الرشید ،لیاقت وڑائچ ، مختار اعوان ،شیخ بدر عالم ، شیخ راحیل ، مولانا نور محمد ہزاروی ،مولانا عبد الرشید، مولانا ایوبی، قاری کریم بخش،عاصم اشتیاق، مولانا حیدر علی حیدر، مولانا خالد ، مولانا ظفر اقبال حنفی،عرفان محمود برق نے خطاب کیا اور کہا کے عقیدہ ختم نبوت اسلام کی روح ہے ، اس کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے یہ صرف علماء کرام کا ہی نہیں بلکہ پروفیسرز ٹیچرز وکلاء اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس عقیدے کا بھرپور دفاع کرے ، قادیانیوں کو آئین پاکستان کا پابند کیا جائے ، حکومت فرانس کے سفیر کو فی الفور ملک بدر کرے ، 295 سی کے تحت جیلوں میں بند تمام مجرموں کو جلد از جلد سزائے موت دی جائے ،سکولوں کالجوں اور یونیورسٹیوں کے داخلہ فارم میں مذہب کا خانہ اور ختم نبوت کا حلف نامہ شامل کیا جائے ،تمام داخلی اور خارجی راستوں پر عقیدہ ختم نبوت سے متعلق ایک آیت اور ایک حدیث آویزاں کی جائے یہ قرارداد پنجاب اسمبلی سے پاس ہوچکی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں