نومبر میں 1844خطرناک گینگ،اشتہاری ملزم گرفتار

نومبر میں 1844خطرناک گینگ،اشتہاری ملزم گرفتار

چھینا گیا 56 لاکھ 73 ہزار 297 روپے مالیت کا سامان و نقدی برآمد, 4کلو گرام ہیروئن ، 56کلو چرس،3073لٹر شراب پکڑی،آر پی او

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) آر پی او سرگودھا ریجن ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے سرگودھا ریجن کے چاروں اضلاع سرگودھا،خوشاب،میانوالی اور بھکر پولیس کی ماہ نومبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ماہ کے دوران 1844 خطرناک ڈکیت، گینگسٹر اور اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مختلف وارداتوں کے دوران چھینا گیا 56 لاکھ 73 ہزار 297 روپے مالیت کا سامان و نقدی برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔ 371 اشتہاری ملزمان اور عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا ، 4 کلو گرام سے زائدہیروئن ، 56کلوگرام سے زائد چرس، 3073لیٹر شراب،06چالو بھٹیاں اور 773لیٹر لہن برآمد کیا گیا ۔ 19کلاشنکوف ، 30رائفل، 67بندوق، 247پسٹل اور 1764کارتوس برآمد کیے ۔ آر پی او سرگودھا ریجن ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ہے

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں