قدیمی قبرستان کی 109کنال 15 مرلے اراضی واگزار

قدیمی قبرستان کی 109کنال 15 مرلے اراضی واگزار

نائب تحصیلدارکندیاں ملک اقبال نے قبضہ مافنا کے خلاف کارروائی کی ،سماجی حلقوں کا ڈی سی میانوالی اے سی پپلاں سے چاردیواری بنانیکامطالبہ

کندیاں(نمائندہ دنیا )نائب تحصیلدارکندیاں ملک اقبال التہ کی کاروائی قدیمی قبرستان کندیاں کی اراضی قبضہ مافیاسے واگزار کرالی۔تفصیلات کے مطابق نائب تحصیلدار کندیاں ملک اقبال التہ نے گذشتہ روزقدیمی قبرستان کندیاں کی زمین پرقبضہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی اورقدیمی قبرستان کندیاں کی ایک سونوکنال پندرہ مرلے اراضی واگزار کرالی یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ قدیمی قبرستان کندیاں کی اراضی مذکوریہ چارپانچ مرتبہ پہلے بھی اسی طرح قبضہ مافیاسے واگزار کرائی ہے لیکن کارروائی کے کچھ دن بعد قبضہ مافیادوبارہ قبرستان کی اراضی مذکوریہ پرقبضہ کرلیتے ہیں سماجی حلقوں شہریوں نے قدیمی قبرستان کی واگزار کرائی گئی اراضی پرڈی سی میانوالی اے سی پپلاں سے فوراچاردیواری تعمیرکرنے کامطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں