یوٹیلیٹی سٹوروں پر کمپیوٹرز رواں ماہ فعال ہو جائیں گے

یوٹیلیٹی سٹوروں پر کمپیوٹرز رواں ماہ فعال ہو جائیں گے

89 یوٹیلٹی سٹورز، صرف 27 پر سسٹم غیر فعال،کنکشن نہیں مل سکا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )یوٹیلیٹی سٹوروں پر لگائے جانے والے کمپیوٹرز رواں ماہ کے آخر تک فعال ہو جائیں گے ۔ پی ٹی سی ایل کی وجہ سے تا حال کنکشن نہیں لگائے جا سکے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سرگودھا ریجن میں تقریباً 89 یوٹیلٹی سٹورز ہیں جن میں سے صرف 27 سٹوروں پر جدید کمپیوٹرائزڈ سسٹم فعال نہیں ہے ، تا حال یہ سسٹم انڈر ٹرائل ہونے کے باوجود اکثریت سٹوروں پر فکشنل ہو گیا ہے ۔ مقامی انتظامیہ نے انتھک محنت اور توجہ سے سسٹم کو بہتر طریقہ سے انسٹال کیا ہے ۔ تا حال یہ سسٹم یو ایس سی، انٹر نیٹ اور ہارڈویئر پر چل رہا ہے ، اس سسٹم کی وجہ سے متعدد سٹوروں پر کسٹمرز کو آسانی کے ساتھ ساتھ کرپشن کو روکنے میں بھی مدد ملے گی، تا حال سٹوروں پر لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمرے ہیڈ آفس اسلام آباد سے مانیٹرنگ کیے جا رہے ہیں جو جلد ہی مقامی سطح پر کنٹرول کیے جا سکیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں