گھر سے 8تولے زیورات ،دکان سے 10لاکھ کا سامان

گھر سے 8تولے زیورات ،دکان سے 10لاکھ کا سامان

محمد طارق اور اسلم کے گھروں ،لیاقت کی الیکٹرک کی د کان میں واردات ،اقبال سے 2ڈاکو نقدی ، اشفاق سے 1لاکھ لے گئے ،3موٹر سائیکلیں چوری

سرگودھا(نامہ نگار )ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران نبی شاہ بالا کے قریب محمد اقبال سے دو نامعلوم افراد گن پوائنٹ پر نقدی چھین کر لے گئے ،موضع ودھن کے قریب تین نامعلوم افراد نے اشفاق احمد سے اسلحہ کے زور پر ایک لاکھ روپے چھین لئے جبکہ سبزی منڈی ساہی وال کے رہائشی محمد طارق کے گھر سے آٹھ تولے زیورات، نقدی و دیگر سامان،منظور حیات کالونی کے لیاقت کی دوکان سے دس لاکھ روپے مالیت کا الیکٹرک سامان،چک سیدا کے رہائشی محمد اسلم کے گھر سے قیمتی زیورات،نقدی وغیرہ،نواحی محلہ کمہاراں والا سے محمد یاسین ،ہادی پورہ سے عزیز خان،بھلوال سے آفتاب احمدکی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں