ٹھنڈی ہوا اور دھند،محکمہ موسمیات کی سردی کی شدید لہر کی پیشگوئی

ٹھنڈی ہوا اور دھند،محکمہ موسمیات  کی سردی کی شدید لہر کی پیشگوئی

شہر اور گردونواح میں چلنے والی ٹھنڈی ہواء اور دھند کے باعث موسم میں شدت آگئی ہے اور ہر گزرتے دن کیساتھ سردی کی شدت میں اضافے کی نوید سنا دی گئی ہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )آنیوالے دنوں میں محکمہ موسمیات نے سردی کی شدید لہر کی پیشگوئی کردی ہے گزشتہ سالوں کی نسبت اس سال سردی کی شدت میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث بے پناہ اضافے کا امکان ظاہرکیاگیا ہے اور شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ سردی کے اس شدید موسم میں احتیاط کو لازمی اختیار کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں