چک 57 شمالی:ناجائز قابضین سے 574کنال زمین واگزار

چک 57 شمالی:ناجائز قابضین سے 574کنال زمین واگزار

زمین کی مالیت 15کروڑ روپے ،تھانہ جھال چکیاں میں ایف آئی آر درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) انتظامیہ نے چک نمبر 57 شمالی میں ایک بڑی کاروائی میں 574 کنال سرکاری زمین ناجائز قابضین سے واگزار کروا لی۔ نا جائز قابضین نے مچھلی فارم کے تالاب بنا کر سرکاری زمین پر قبضہ کیا ہواتھا، ناجائز قابضین کے خلاف تھانہ جھال چکیاں میں ایف آئی آر بھی درج کروادی گئی سرکاری اراضی کی کل مالیت تقریبا 15 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر عمر دراز گوندل نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق قبضہ گروپوں سے سرکاری اراضی واگزار کرانے کا سلسلہ جاری ہے ،کسی بھی شخص کو سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے نہیں دیا جائے گا، پہلے بھی سرگودھا میں اربوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید بتایاکہ ناجائز قابضین کو تاوان لگایا جا رہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں