کندیاں میں ریسکیو 1122 کا سٹیشن قائم کرنے کامطالبہ

کندیاں میں ریسکیو 1122  کا سٹیشن قائم کرنے کامطالبہ

کندیاں(نمائندہ دنیا )شہرمیں ریسکیو 1122 کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ میانوالی کے بعد دوسرے بڑے شہر کے لیے حادثات کی صورتمیں لوگوں کو بر وقت ریسکیو کیاجا سکے میانوالی جانے والے اکثر مریض راستے میں ہی زندگی کی بازی ہارجاتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار عوامی سماجی رہنماؤں نجیب اﷲ خان نیازی ، حاجی رمضان ساجد وٹو، ڈاکٹر مظہر حسین و دیگر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے صوبائی وزیرجنگلات پنجاب سردار محمدسبطین خان سے مطالبہ کیا کہ کندیاں شہر اوراس کے گردونواح کے علاقوں کے لیے فوری طور پرکندیاں میں ریسکیو سینٹرکا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ کندیاں اور اس کے مضافات کے لوگوں کو بروقت ریسکیو کیا جاسکے اورحادثات کی صورت میں قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچا جاسکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں