بھارت کشمیری مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے ،عبدالغفار خان

 بھارت کشمیری مسلمانوں پر ظلم  کے پہاڑ توڑ رہا ہے ،عبدالغفار خان

کندیاں(نمائندہ دنیا ) سماجی رہنما عبدالغفار خان نے کہا ہے کہ بھارت نہتے مظلوم کشمیری مسلمانوں پر کئی سالوں سے ظلم کے پہاڑ ڈھارہا ہے بھارت نے پورے خطے کے امن کوداؤپرلگایاہواہے۔

 دہشت گرد مودی سرکار پہلے ہی سات لاکھ فوج بھیج کر مقبوضہ کشمیر کے نہتے مظلوم مسلمانوں کا قتل عام کروا رہی وہیں مودی دہشت گر نے اب مزید آر ایس ایس کے تیس ہزارغنڈوں کو بھیج کر مقبوضہ کشمیر میں نہتے مظلوم کشمیریوں کا قتل عام شروع کر دی ہے گزشتہ تقریبا دوسالوں سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی قابض فوج نے کرفیو لگا کر انسانی حقوق سلب کررکھے ہیں بھارت کے اس ظالمانہ دہشت گردانہ اقدامات سے نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کو خطرہ میں ڈال دیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں