قوم کو 452 ارب کا مقروض کر دیا گیا،حامد حمید

 قوم کو 452 ارب کا  مقروض کر دیا گیا،حامد حمید

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے چو دھری حامد حمید نے کہا ہے کہ حکومت جس معیشت کو بہتر بنانے کے دعوے کر رہی ہے اس نے پاکستانی قوم کو 452 ارب کا مقروض کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم ایک منشور دے گی جس میں زراعت،تعلیم،صحت،پینے کے صاف پانی،سیوریج،روزگار اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ، خیبرسے کراچی تک پوری قوم مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے میاں برادران کی قیادت میں حقیقی تبدیلی کیلئے بے چین ہے قوم کسی صورت بھی آئی ایم ایف کی غلامی کو قبول نہیں کر ے گی حکومت فی الفور منی بجٹ واپس لے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں