خراب موسم اور سموگ ،ریسکیو اینڈ سیفٹی ونگ کو آگاہی مہم تیز کرنیکی ہدایت

خراب موسم اور سموگ ،ریسکیو اینڈ سیفٹی ونگ کو  آگاہی مہم تیز کرنیکی ہدایت

میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے موجودہ موسمی صورتحال اور سموگ کے پیش نظر ریسکیو اینڈ سیفٹی ونگ کوروڈ سیفٹی اقدامات اور آگاہی مہم تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

اس مہم کے تحت شہریوں میں روڈ سیفٹی بارے آگاہی جا رہی ہے اور گاڑیاں پر ریفلیکٹر لگائے جا رہے ہیں۔

شہریوں کے نام پیغام میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کا کہنا تھا کہ سموگ میں غیر ضروری سفر سے اجتناب اور دوران سفرمحتاط ڈرائیونگ کریں۔گاڑیوں کے مابین مناسب فاصلہ رکھیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں