تجاوزات کیخلاف نئے قانون کے تحت آپریشن، غیرقانونی عمارتوں کے پشت پناہ افسر فارغ کرنیکا حکم

تجاوزات کیخلاف نئے قانون کے تحت آپریشن، غیرقانونی عمارتوں کے پشت پناہ افسر فارغ کرنیکا حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر نبیل جاوید نے ضلع کے از سر نو اربن پبلک سروس انفراسٹرکچر کی منصوبہ بندی پر زور دیتے ہوئے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے پنجاب حکومت کے نئے قانون کے تحت کارروائی عمل میں لانے کے احکامات جاری کر دیئے ۔

 انہوں نے پنجاب لوکل گورنمنٹ لینڈ پلان کے قانون میں تبدیلی کے بعد ضلع بھر میں تمام غیر قانونی کمرشل بلڈنگز کے مالکان ایسے منصوبوں کی پشت پناہی کرنیوالے میونسپل وضلع کونسل کے افسران او ربلڈنگ انسپکٹرز کا تعین کر کے انہیں ملازمتوں سے فارغ کرنے اورشہر سے ٹریفک کے مسائل کے مستقل بنیادوں پر حل کیلئے ٹرنسپورٹ انجینئرنگ اینڈ پلاننگ ایجنسی (TIPA)کی خدمات حاصل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔

وہ میونسپل سروسز کی بہتری کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں بتایاگیا کہ پی اے ایف مصحف بیس کے گردونواح میں کبوتر اورپتنگ بازی پر مکمل پابندی ہے ۔ کمشنر نے کہاکہ پاکستان ایئر فورس کے جہاز ہمارا فخر اور سرمایہ ہیں ۔ ان کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں