معیشت پر توجہ نہ ہونے کیوجہ سے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے :حامد حمید

معیشت پر توجہ نہ ہونے کیوجہ سے عوام  مہنگائی کی چکی میں پس رہے :حامد حمید

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے چودھری حامد حمید نے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں اور معیشت کی بہتری پر توجہ نہ ہونے کیوجہ سے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ۔

وزراء کی زیادہ توجہ اپنے محکموں کی بجائے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنانے پر مرکوز ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں مہنگائی کے باعث غریب عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل بنا دیا گیا ہے وزیر خزانہ جو 42 روپے لٹر پٹرول کا رونا روتے رہے ہیں اب ان کے دور میں پٹرول پر ضرورت سے زائد ٹیکس وصول کیا جارہا ہے تبدیلی سرکار کیخلاف عوامی نفرت میں اضافہ ہورہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں