مہنگائی کیخلاف تحریک حکومت کی کشتی اقتدار کو ڈبوکر ہی ختم ہو گی، غوث محمد نیازی

مہنگائی کیخلاف تحریک  حکومت کی کشتی اقتدار کو ڈبوکر  ہی ختم ہو گی، غوث محمد نیازی

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب کے صدر غوث محمد نیازی نے کہا ہے کہ۔۔۔

عوامی مینڈیٹ چرا کر اقتدار کی سیڑھیاں عبور کرنیوالے حکمرانوں کو وطن عزیز میں تبدیلی لانے کی بجائے تباہی کے ایجنڈے پر کام کرنے کی پالیسی مہنگی پڑے گی ،عمران خان اور ان کی ٹیم میں شامل نااہل وزرا سن لیں کہ ان کا عرصہ اقتدار سکڑ چکا ہے ، غربت اور مہنگائی کیخلاف شروع ہونیوالی تحریک ان کی کشتی اقتدار کو ڈبوکر ہی ختم ہو گی، مسلم لیگ(ن) کے ضلعی سیکرٹریٹ جوہرآباد میں میڈیا نمایندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غاصب اور لٹیرے حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیاں ناقا بل برداشت ہو چکی ہیں، مہنگائی کا عفریت عوام کے محدود وسائل کو نگل رہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں