شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کے ناقص انتظامات، گندگی کے ڈھیر، لوگ پریشان

شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کے ناقص انتظامات، گندگی کے ڈھیر، لوگ پریشان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے لوگوں کا برا حال ہے۔

 عملہ صفائی مخصوص علاقوں میں صفائی کرکے سب اچھا کی رپورٹ دینے لگا ، گلشن جمال، بشیر کالونی ، نواب کالونی ،ظفر کالونی ،رحمان پورہ ،گل والا، مجاہد کالونی ، میاں حیات کالونی ، ٹوانہ پارک، نئی سبزی منڈی روڈ’ منظور ٹاؤن، زبیدہ رضا ٹاؤن ،بشیر کالونی سمیت مختلف علاقوں میں سیوریج کا نظام انتہائی ابتر ہونے کی وجہ سے شہری دوہرے عذاب میں مبتلا ہیں انکا کہنا ہے کہ حکومت بلدیہ کے افسران کو اس بات کا پابند بنائیں۔

کہ وہ تمام علاقوں میں بلا امتیاز صفائی کے نظام کو بہتر کریں صفائی نہ ہونیکی وجہ سے مختلف علاقوں میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ،صورتحال کا تدارک نہ کیا گیا تو صورتحال مزید ابتر اور ناقابل برداشت ہو جائے گی ۔بارشوں کے دوران علاقے میں صورتحال مزید خراب ہوئی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں