محکمہ لوکل گورنمنٹ نے تمام یونین کونسلوں کا ریکارڈ آن لائن کر دیا

 محکمہ لوکل گورنمنٹ نے تمام یونین  کونسلوں کا ریکارڈ آن لائن کر دیا

شاہ پور صدر (نامہ نگار )اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ مہر غلام عباس نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے حکم پر لوکل گورنمنٹ نے تمام یونین کونسلوں کا ریکارڈ آن لائن کر دیا ہے۔

 جس کا براہ راست لنک نادرا کو بھی دیا جائے گا ، اس سلسلے میں CRVS سسٹم رجسٹریشن تحصیل شاہپور کے یونین کونسل سیکرٹریز کو ٹر یننگ دی گئی ،یونین کونسل کی سطح پر بچوں کے پیدائش کے سرٹیفکیٹ جن، نکاح ، وفات، طلاق اور دیگر اندراج کو نادرا کے ریکارڈ کے ساتھ آن لائن کر دیا گیا ہے ۔ وہ یونین کونسلوں کے سیکرٹریز کے ایک سیمینار سے خطاب کر رہے تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں