مختلف بازاروں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن،جرمانے عائد

 مختلف بازاروں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن،جرمانے عائد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) میونسپل کارپوریشن کے شعبہ انکروچمنٹ کی جانب سے شربت چوک، مسلم بازار، بلاک نمبر12سمیت مختلف بازاروں میں معمول کے آپریشن کے دوران تجاوز کیا گیا۔

بھاری سامان قبضہ میں لے کر درجن سے زائد دوکانداروں کو جرمانے کر دیئے اس دوران ریڑھی بان اور خوانچہ فروش ملحقہ گلیوں میں جا چھپے اور عملے کو مزاحمت کا سامنا بھی رہا تاہم مجموعی صورتحال کنٹرول میں رہی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں