’’25فیصد الائونس دو‘‘ٹیوٹا ملازمین سراپا احتجاج بن گئے

’’25فیصد الائونس دو‘‘ٹیوٹا ملازمین سراپا احتجاج بن گئے

سرگودھا(نامہ نگار ) مہنگائی کے ستائے ٹیوٹا ملازمین آٹھ ماہ گزرنے کے بعد بھی 25فیصدالاؤنس نہ ملنے پر سراپا احتجاج بن گئے۔

تفصیل کے مطابق حکومتی اعلان کے مطابق ٹیوٹا ملازمین تاحال پچیس فیصد الاؤنس سے محروم ہیں جبکہ محدود تنخواہیں اور ہوشرباء مہنگائی نے ان کی کمر توڑ کررکھ دی ہے حکام بالا کی بار بار یقین دہانی کے باوجود عملدرآمد نہ ہونے پر انہوں نے گزشتہ روز احتجاج کیا، جس میں مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پرضلعی صدر ٹیوٹا شاہد نذیر ساہی، جنرل سیکرٹری قمر شاہ اور سیکرٹری فنانس راشد محمود بھٹی و دیگر نے کہا کہ ٹیوٹا ملازمین سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے ایک ہی محکمہ میں دو نظام چل رہے ،انہوں نے وزیر اعلیٰ ، چیئرمین ٹیوٹا دیگر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹیوٹا ملازمین کے ساتھ ہونیوالی نا انصافی کا فوری نوٹس لے کر بقایا جات کی ادائیگی ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں