لاری اڈہ تا مسجد قباء تک کارپٹ روڈ 10دن میں مکمل کرنیکی یقین دہانی

لاری اڈہ تا مسجد قباء تک کارپٹ روڈ  10دن میں مکمل کرنیکی یقین دہانی

دائودخیل(نما ئندہ دنیا )لاری اڈہ تا مسجد قباء تک کارپٹ روڈ پر کام تیزی سے جاری ہے ، اس سڑک کی تعمیر کے لیے سابق ایم پی اے امین اللہ خان نے 6کروڑ روپے کی گرانٹ دی ہے۔

اس روڈ کے منیجر حاجی محمود نے میڈیا کو بتایا کہ لاری اڈہ تا مسجد قباء روڈ پر کام تیزی سے جاری ہے اور انشائاللہ دس دن تک اس روڈ کو مکمل کر دیا جائے گا ،حکومت پنجاب کی جانب سے عوام کو بہترین سفری سہولت ملے گی ،ہماری کوشش ہے کہ عوام کو اس روڈ کی تعمیر کے دوران مشکلات پیش نہ آئیں اور جلد اس روڈ پر عوام سفر کر سکے ۔ 

 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں