غیر رسمی تعلیمی ادارے اور کمیونٹی لرننگ سنٹرز غیرفعال

غیر رسمی تعلیمی ادارے اور کمیونٹی لرننگ سنٹرز غیرفعال

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )سرگودھا سمیت ریجن بھر میں قائم بیشتر غیر رسمی تعلیمی ادارے اور کمیونٹی لرننگ سنٹرز نا تجربہ کار افراد لگانے سے یہ منصوبہ سفید ہاتھی بن کر رہ گیا ہے جبکہ مطلوبہ اہداف ، شرح خواندگی کی بہتری کی بجائے فرضی اعدادو شمار کے ذریعے سرکاری ریکارڈ کا پیٹ بھرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق اکثر غیر رسمی تعلیمی ادارے اورکمیونٹی سنٹرزکے سربراہان کے چناؤ میں پسند نہ پسند کی پالیسی اپنائی گئی جس کی وجہ سے یہ لٹریسی سنٹرز ایک طرح سے غیر فعال پڑے ہیں اور ان سے کوئی استعفادہ حاصل نہیں کیا جا رہا جبکہ کاغذی خانہ پوری کر کے سب اچھا کی رپورٹ بھجواکر ماہانہ لاکھوں روپے کے اخراجات کئے جا رہے ہیں جو کہ قومی خزانے پر اضافی بوجھ ہے ، ایجوکیشن اتھارٹی حکام کے مطابق گزشتہ سال اصلاحات بھی کی گئی تھیں مگر مانیٹرنگ کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے صورتحال بہتر نہیں ہو سکی، تاہم اس سلسلہ میں کوشش جاری ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں