مفت آٹا کی تقسیم کے تحصیل سرگود ھا میں پوائنٹس میں اضافہ

مفت آٹا کی تقسیم کے تحصیل سرگود ھا میں پوائنٹس میں اضافہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ڈاکٹر مدثر جاوید نے بتایا کہ مفت آٹا کی تقسیم کے تحصیل سرگودھا میں پوائنٹس بڑھا کر 10 کر دئیے گئے ہیں۔

 جن میں سے چار پوائنٹس پر 24 گھنٹے مفت آٹا دستیاب ہوگا ضلع بھر میں مفت آٹے کی فراہمی کے کل 29 پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں جہاں روزانہ 43ہزار 480 آٹے کے تھیلے فراہم کیے جارہے ہیں ،مستحق افراد گرینڈ سٹی بینکویٹ خوشاب روڈ، کراؤن پیلس خوشاب روڈ، نور محل میرج ہال لاہور روڈ، ہیپی ٹائم میرج ہال سٹیلائٹ ٹاون، ریکس میرج ہال سیٹلائٹ ٹاؤن ، گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول استقلال آباد ، ڈیفنس آرچرڈ کوئین روڈ، تاج بینکویٹ ہال نزد نزیر گارڈن، پرائم کیئر میرج ہال نزد جم خانہ اور سیکنڈری بورڈ میں قائم پوائنٹس سے شام پانچ بجے تک مفت آٹا حاصل کرسکتے ہیں جبکہ کہ گرینڈ سٹی بینکویٹ خوشاب روڈ، ہیپی ٹائم میرج ہال سٹیلائٹ ٹاون ، ڈیفنس آرچرڈ کوئین روڈ اور پرائم کیر میرج ہال نزد جم خانہ پر مفت آٹا 24 گھنٹے دستیاب ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں