انصر اقبال ہرل نے ریڑھی بانوں میں مفت ریڑھیاں تقسیم کیں

 انصر اقبال ہرل نے ریڑھی بانوں  میں مفت ریڑھیاں تقسیم کیں

کوٹمومن (نمائندہ دنیا)سینئر وائس پریذیڈ نٹ پی ٹی آئی شمالی پنجاب انصر اقبال ہرل ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 74نے کہا ہے۔۔۔

 کہ محنت مزدوری کرکے بچوں کا پیٹ پالنے والے مزدور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ، وہ پہلے مرحلہ میں کوٹ مومن کے ریڑھی بانوں جو کرایہ پر ریڑھی لے کر محنت مزدوری کرتے تھے کرایہ ادا کرتے ہیں ان کو اپنے وسائل سے مفت ریڑھیاں دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ، انہوں نے کہا کہ اب یہ مزدور ریڑھیوں کا کرایہ ادا کرنے کی بجائے اب بچوں کیلئے کھانے پینے کا بندوبست کرینگے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں