افسروں کی مفت آٹے پر توجہ، سبزیاں اور پھل مہنگے

افسروں کی مفت آٹے پر توجہ، سبزیاں اور پھل مہنگے

سرگودھا(نامہ نگار)ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کا تمام زور مفت آٹے کی تقسیم پر صرف ہونے لگا۔۔۔

 جبکہ کھلی مارکیٹوں میں افسران کی ڈ نگ ٹپاؤ پالیسی اور پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد کے حوالے سے غیر سنجیدہ رویہ نے سبزیاں اور پھل غریب کی پہنچ سے دور کر دیئے ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس حکومت کی ہدایات کے باوجود فعال نہیں،جس کی وجہ سے حالیہ پانچ دنوں کے دوران ٹماٹر کی قیمت پچاس روپے سے 150 روپے اسی طرح ادرک 700 روپے ، لہسن 320 روپے ، پیاز 150 روپے ،ہر ی مرچ 160 روپے ،بھنڈی 3 سو روپے ،اروی 2 سو روپے ،کریلا 1 سو ساٹھ روپے ،بیگن ، گوبھی، گھیا کدو 120روپے ،شملہ 1سو روپے فی کلو فروخت تک پہنچ گئی ہے اور 70 روپے کلو خربوزہ رمضان میں 250روپے ،سٹرابری 300 روپے ،کیلا 450 روپے درجن، سیب 400 روپے فی کلو اور دیگر پھل و سبزیوں کے بھی اضافی نرخ وصول کئے جاتے رہے ،یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری پرائس لسٹیں بھی صرف کاغذی کارروائی بن کر رہ گئی ہیں، پرچی فیس کی وصولی تو معمول ہے مگر قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے سلسلہ میں حکومتی رٹ کہیں نظر نہیں آ رہی جس پر صارفین شدید اضطراب کا شکار ہیں۔انہوں نے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں