خاتون سمیت 20کانسٹیبلوں کی ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی

خاتون سمیت 20کانسٹیبلوں کی ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی

جوہرآباد،خوشاب (نمائندہ دُنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)پولیس پروموشن بورڈ کا اجلاس ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جوہر آباد میں منعقد ہوا۔

 جس میں ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر خوشاب شائستہ ندیم نے خصوصی شرکت کی ، اجلاس میں خوشاب پولیس کی خاتون کانسٹیبل سمیت 20کانسٹیبلوں کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی دی گئی ، ترقی پانیوالوں لیڈی کانسٹیبل نصرت، کانسٹیبل محمدظفراقبال بندیال، محمدعمران،محمدامجد، سردارخان، محمدعرفان، محمدشعیب، محمدسلیمان، محمدقسیم، محمدوسیم، فیضان اقبال،امجد اقبال،عمران عباس، ظہیرعباس، طاہر محمود خان ،حافظ نعیم اسلم،عمران عظیم، واجد علی، دلدار حسین اور محمد نوید شاہ شامل ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں