وزیراعظم شہبازشریف سے حامد حمید کی قومی اسمبلی میں ملاقات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم شہباز شریف سے معاون خصوصی چو دھری حامد حمید نے قومی اسمبلی میں ملاقات کی۔۔۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے حامد حمید سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شعبہ میں کرپشن، بدعنوانی برداشت نہیں کی جائیگی، حکومت نے کرپشن کرنے اور ملکی خزانہ کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف شکنجہ تیار کرلیا ہے ، اب اس سے کوئی نہیں بچ سکے گا، پاکستان میں قومی خزانہ کو ہونیوالی آمدن سے زیادہ رقم کرپشن کی نذر ہورہی ہے ، جس کی وجہ سے پاکستان قرضوں کے دباؤ تلے دبتا جارہا ہے۔