میانوالی میں اینٹی نارکوٹکس تھانہ کیلئے فنڈز مختص کرنیکی ہدایت

 میانوالی میں اینٹی نارکوٹکس تھانہ کیلئے فنڈز مختص کرنیکی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر ایکسائز سرگودھا مشتاق فریدی نے بتایا کہ سرگودھا کے ضلع میانوالی میں اینٹی نارکوٹکس تھانے کے قیام کیلئے حکومت نے آئندہ بجٹ میں فنڈز مختص کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

 یہ منصوبہ گزشتہ 8سال سے التوا کا شکار ہے تاہم اس حوالے سے مثبت پیش رفت حوصلہ افزا ہے ،اس تھانے میں منشیات کی جانکاری رکھنے والے متحرک اہلکاروں کو تعینات کیا جائیگا جس سے منشیات کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں