فیصل بازار، اردو بازار اور اطراف کی مارکیٹوں میں آپریشن

فیصل بازار، اردو بازار اور اطراف کی مارکیٹوں میں آپریشن

سرگودھا(نامہ نگار) سی ای او میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ہدایت پر ہفتہ کے روز میونسپل آفیسر ریگولیشن زوہا بلوچ کی زیر نگرانی انسپکٹرز انکروچمنٹ شاہد خان۔۔۔

 اور مہر رمضان نے بھاری عملے کے ہمراہ فیصل بازار، اردو بازار اور اطراف کی مارکیٹوں میں خصوصی آپریشن کے دوران 9دوکانیں سیل کر دیں اور تجاوزات میں آنیوالا لاکھو ں روپے مالیت کا سامان قبضہ میں لے لیا، ا س دوران عملے کو مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا تاہم پولیس آمد پر صورتحال کنٹرول میں رہی ،سیل شدہ دوکانوں کے مالکان کے خلاف قانونی کاروائی کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں