سکول سے گھر جاتے طالب علم حادثے میں جاں بحق

سکول سے گھر جاتے طالب علم حادثے میں جاں بحق

دریاخان (نمائندہ دنیا )سکول سے گھر جاتے ہوئے دسویں کلاس کا طالب علم ٹریکٹر ٹرالی سے موٹر سائیکل ٹکرانے پر زندگی کی بازی ہار گیا۔

 ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا نواحی علاقہ لاٹ نمبر 33 کا رہائشی اسد مقصود دسویں جماعت کا طالب تھا سکول سے چھٹی کے بعد گھر واپس جارہا تھا کہ اسی دوران دلے والا روڈ اڈا برکت والا پر سامنے جاتی ہوئی ٹریکٹر ٹرالی سے موٹر سائیکل ٹکرا گیا اور گرنے پر شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طوری پر آر ایچ سی برکت والا منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا اور خالق حقیقی سے جا ملا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس نے ضروری کارروائی شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں