مین روڈ پر بیکرز پر سکیورٹی انتظامات نہ ہو نے پر مالک کیخلاف مقدمہ
شاہ پور (نمائندہ دنیا) مین روڈ پر بیکرز پر سکیورٹی انتظامات، گن مین نہ یونے پر مالک کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ، مروہ سویٹ اینڈ بیکرز خوشاب سرگودھا مین روڈ کے مالک محمد فیاض ولد ممتاز وگھرہ کو سیکورٹی گارڈ نہ ہونے کے باعث نوٹس جاری کئے۔
لیکن بیکرز پر سکیورٹی انتطامات اور گن مین کا انتظام نہ کرکے چودہ پنجاب ایکٹ کی خلاف ورزی کی ، پولیس تھانہ شاہ پور سٹی نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔