اتا ئیوں اور ادویات کی غیر قانونی فروخت کیخلاف ایکشن

اتا ئیوں اور ادویات کی غیر قانونی فروخت کیخلاف ایکشن

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عرفان احمد نے ماتحت عملے کے ہمراہ اتا ئیوں اور ادویات کی غیر قانونی فروخت کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے عزیز بھٹی ٹاؤن میں بسمہ اﷲ میڈیکل سٹور،حیدر آباد ٹاؤن میں مہر میڈکوز اور نیو رحمان میڈیکل سٹور۔۔۔

 اور محمد ریاض نامی عطائی کا کلینک جہاں وہ غیر قانوی پریکٹس کا رہا تھا سیل کر دیئے ،اور ان کے چالان پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن لاہور کو بھجوا دیئے ، ڈپٹی ڈی ایچ او نے بتایا کہ دونوں عطائی بغیر کسی قابلیت کے پریکٹس کر رہے تھے ۔ جبکہ میڈیکل سٹوروں سے استعمال شدہ انجیکشن برآمد ہوئے اور مریضوں کو دوائیں تجویز کی جا رہی تھیں،جس پر ذمہ داروں کے خلاف مزید قانونی کاروائی بھی جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں