پنجاب سیڈ کارپوریشن کے زیر اہتما م کسانوں کی آگاہی کیلئے سیمینار
میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)پنجاب سیڈ کارپوریشن کے زیر اہتما م کسانوں کوتصدیق شدہ بیجوں کے استعمال اور فی ایکٹر پیداوار میں اضافہ سے متعلق آ گاہی فراہم کر نے کے سلسلہ میں نجی شادی ہال میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سیمینار کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سجاداحمد خاں تھے ۔سیمینار میں سابق ایم پی اے ملک فیروز جوئیہ ، ڈائر یکٹر مارکیٹنگ پنجاب سیڈکا رپوریشن ملک محمد الیا س ، ڈائر یکٹر ازری بھکر ڈاکٹر محمد اسلم ، ڈپٹی ڈائریکٹر فیڈرل سیڈ سرٹیفکیشن محمد ایو ب ، ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن عزیز اﷲ خان نیازی ، ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت توسیع محمد نواز ملک ، صدر پاکستان اتحاد حبیب اﷲ خان ، نائب صدر حا جی عبدالقادر خان ، پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ڈیلر اور کسانوں کی کثیر تعدا دنے شرکت کی ۔سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر سجاداحمد خاں نے کہا کہ حکو مت پنجاب نے کسان دوست پالیسی کے تحت زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے اربوں روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن کے افسر اور ما ہرین کسانوں کو تصدیق شدہ مختلف اقسام کے بیجوں سے متعلق آگاہی فراہم کریں تاکہ کسان کو اس بات کا اندازہ ہو کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن کے تصدیق شدہ بیجوں کے استعمال سے ان کی فی ایکٹر پیداوار میں کتنا اضافہ ہو گا ۔