وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھانے خوشاب میں وفاقی محکموں کے خلاف شکایات سنیں اور بیشتر کو ریلیف دیا
خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی خصوصی ہدایت پر انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا مشتاق احمد اعوان نے 10بجے صبح، صوبائی محتسب آفس خوشاب میں وفاقی محکموں کے خلاف شکایات سنیں۔۔۔
اور بیشتر شکایات کو موقع پر ہی ریلیف دے دیا گیا اور وفاقی محکموں کے افسران رپورٹس لے کر موقع پر موجود تھے ۔جس پر انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا نے آفیسر ان کو ہدایات جاری کیں کہ سائلین کو وقت پر ریلیف فراہم کیا جائے ۔جس پر سائلین نے وفاقی محتسب کا شکریہ اداکیا۔اس روزمزید نئی شکایات بھی موصول ہوئیں۔ جن پر کارروائی کیلئے رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے ۔