گورنمنٹ بوائزایلمنٹری سکول‘8کلاسیں ‘ صرف 2ٹیچرز
قا ئدآباد(نمائندہ دنیا ) گورنمنٹ بوائز ایلمنٹری سکول میں آٹھ کلاسوں کے لئے صرف دو اساتذہ تعینات ہیں،سینکڑوں کی تعداد میں طلبائکا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔
خوشاب کی تحصیل قائدآباد کا نواحی موضع امب شریف میں گورنمنٹ بوائزایلمنٹری سکول میں آٹھ جماعتوں کے تدریسی نظام کے لئے صرف دو ٹیچرز تعینات ہیں جوکہ دو کلاسوں کوپڑھاتے ہیں تو دوسری چھ کلاسوں کے بچے اپنی باری کا انتظار کرتے ہیں جس سے انکا تعلیمی وقت ضائع ہوتا ہے جبکہ اکثر بچے بچیاں دور دراز پہاڑی علاقوں سے 5،5 کلومیٹر سفر طے کر کے پیدل چل کے تعلیم کے حصول کے لئے امب شریف کے سکول میں آتے ہیں ،انکے والدین سکولزمیں اساتذہ کی کمی کے باعث سخت پریشانی سے دو چار ہیں ، علاقہ کے مکینوں فضل الرحمن، نور محمد، محمد رشید و دیگر نے وزیر اعلی پنجاب اور کشمنر سرگودھا , ڈپٹی کمشنر خوشاب سے مطالبہ کہا ہے کہ سکول میں فوری طورپر ٹیچرزکی تعیناتی عمل میں لائی جائے ۔