چور ٹرانسفارمر کے لاکھوں روپے کے 3کوائل لے اڑے

 چور ٹرانسفارمر کے لاکھوں روپے  کے 3کوائل لے اڑے

قائدآباد( نمائندہ دنیا )نامعلوم چور ٹربائن پر نصب ٹرانسفارمرکے لاکھوں روپے کے تین عدد کوائل چوری کر کے فرار ہو گئے۔

 عزیزساکن گولیوالی نے تھانہ میں درخواست دی ہے کہ رات کو ٹربائن کے ذریعہ سے رقبہ کو پانی لگایا اور جب صبح زمینوں پر آیاتو ٹربائن پر لگا ہوابجلی ٹرانسفارمر گرا پڑا تھا جسے نامعلوم چوروں نے ٹرانسفارمر کے تین عدد کوائل مالیت چار لا کھ روپے چوری کر لئے ہیں ۔، نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں