ملک لوٹنے والوں کا یوم حساب آنے والا ہے ،جاوید اقبال ساجد

ملک لوٹنے والوں کا یوم حساب  آنے والا ہے ،جاوید اقبال ساجد

کندیاں(نمائندہ دنیا)امیر جماعت اسلامی ضلع میانوالی حافظ جاوید اقبال ساجد نے کہا ہے کہ ملک لوٹنے والوں کا یوم حساب آنے والا ہے۔

 سیاسی و معاشی دہشت گردوں نے بھیس بدل بدل کر حکومتیں کیں، کرپٹ نظام نے سب سے زیادہ نوجوانوں کو ڈسا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے بجلی صارفین اصل قیمت دینے کو تیار ہیں بلوں میں 48فیصد ٹیکسز کا کوئی جواز نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بھی واپس لی جائیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں