ڈپٹی کمشنر شعیب علی کا گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ

ڈپٹی کمشنر شعیب علی کا گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی نے گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور رحمت اللعالمین بلاک میں نئے بنائے گئے پرچی کاونٹر کا معائنہ کیا ۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل رانا شاہد عمران اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر طارق محمود بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر کو بتایاگیاکہ مریضوں کی سہولت کیلئے رحمت اللعالمین بلاک میں مرد وخواتین کیلئے الگ الگ پرچی کاونٹرز بنائے گئے ہیں جہاں تین تین بوتھ لگائے گئے ہیں ضرورت پڑنے پر ان کی تعداد میں اضافہ کیا جاسکتاہے ۔ مزید بتایا گیا کہ خصوصی افراد اور بزرگ مریضوں کیلئے الگ سے کاونٹر بنایاگیاہے ۔ اس طرح بزرگ مریضوں کے انتظار گاہ میں کرسیاں لگائی گئی ہیں ۔ پرچی کاونٹرز بلاک میں پینے کے پانی او ر پنکھوں کے علاوہ سیکورٹی کابھی خاص انتظام کیاگیاہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں جاری تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیتے ہوئے ضروری ہدایات جاری کیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں