بھلوال کی سڑکوں پر تجاوزات کی بھرمار،آمدور فت مشکل
بھلوال(نمائندہ دنیا)بھلوال کی کارپٹ سڑکوں پرموبائل ریڑھی بانوں،بازاروں کے فٹ پاتھوں اورکارنرزپرتجاوزات مافیاکاقبضہ ہے ، انتظامیہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے سے قاصر ہے۔
مین بازارکی 94فٹ چوڑی سڑک پرصرف 8سے 10فٹ سڑک خالی جبکہ باقی سڑک پرتجاوزات قائم ہیں ، گرلزکالج روڈ،امام بارگاہ روڈ،مین بازار،ریلوے چوک سے موٹرسائیکل پرگزرنابھی محال ہے ، موبائل ریڑھی بانوں اوربغیرلائسنس رکشہ والوں کوکسی بھی سڑک یاکارنرکوبندکرنیکی کھلم کھلاچھٹی دی گئی ہے ،کالونیزاوربلاکوں میں صفائی کاکام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے ، سینٹری ورکرز مبینہ طور پرگھربیٹھ کر تنخواہیں لینے لگے ہیں ،چیف آفیسردن12بجے ڈیوٹی پر آتے اور دن بھر اے سی والے کمرہ سے باہر نہیں نکلتے ۔