ڈسپوزل کی موٹریں خراب،نکاسی آب کا نظام درہم برہم
خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر) میونسپل کمیٹی جوہرآبادکے ڈسپوزل کی موٹریں 5 دن سے خراب ہونے سے شہر بھر میں نکاسی آب کا سسٹم درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ سیوریج کا گندہ پانی محلوں کے گلیوں اور سڑکوں پر کھڑا ہو گیا ہے۔۔۔
اورگٹروں کے اوورفلو ہونے سے بیک مارنے سے پانی گھروں میں بھی داخل ہو چکا ہے ،ادھر بلدیہ جوہرآباد کے پاس جدید تقاضوں کے مطابق ڈسپوزل پوائنٹس پر سیوریج کے گندے پانی کو ڈسپوز کرنے کیلئے کیلئے مشینری بھی موجود نہ ہے جبکہ پرانے طریقہ کار کے تحت نیو سیٹلا ئٹ ٹاؤن جوہرآباد کے سیوریج کا پانی شہر والے میلہ گراؤنڈ والے ڈسپوزل سے نکالنے کیلئے بڑے پیٹر لگائے گئے ہیں اور سیوریج کے پانی کو میلہ گراؤنڈ میں چھوڑ دیا گیا ہے جس کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر میلہ گراؤنڈ میں ہونیوالی گیمز کرکٹ’ فٹبال و دیگر گیمز بری طرح متاثر ہو کر رہ گئے ہیں ادھر شہر کے محلہ جات میں کی گلیوں میں بھی پانی کھڑا ہو کر جھیلوں کا منظر پیش کر رہا ہے ۔