فیڈ سپلائی سیلزمین کا مالک کے ساتھ 85لاکھ کا فراڈ
شاہ پور(نمائندہ دنیا)سیل مین نے مالک کے 85لاکھ ہڑپ کر گیا ،مقدمہ درج کر لیا گیا، تفصیل کے مطابق محمد علی رضا نے تھانہ جھاوریاں سرکل شاہ پور میں مقدمہ درج کرایا ہے کہ میں فیڈ سپلائی کا کاروبار کرتا ھوں۔
ملزم نصر اقبال کو میں نے شاہ پور کے علاقہ کا سیل مین رکھا ھوا تھا اور ایک موٹر سائیکل بھی دیا ھوا تھا اس نے کل 97 لاکھ کا فیڈ اپنے علاقہ میں سپلائی کیا ،بارہ لاکھ وصول کر کے دئیے ، 85لاکھ کی ریکوری باقی ھے اور وہ رقم ہڑپ کر گیا ۔ اس نے پچاسی لاکھ کا چیک دیا جو بائونس ہوگیا ،تھانہ جھاوریاں نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔