مزید 8بجلی چوری رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ،مقدمات درج
سلانوالی (نمائندہ دنیا) واپڈا حکام نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران چھاپے مار کر8بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
پکڑے جانے والوں میں غلام عباس سکنہ 135شمالی، محمد پرویز سکنہ 166167شمالی، امجد نون کالونی سلانوالی، اختر حسین سکنہ گرو کالونی سلانوالی، تنزیل الرحمان سکنہ 127جنوبی، ظفر اقبال سکنہ166/167شمالی، غلام جیلانی سکنہ121شمالی، علی نواز سکنہ 121شمالی کے نام شامل ہیں،سلانوالی پولیس نے ایس ڈی او واپڈا سب ڈویژن سلانوالی کی درخواست پر پانچوں چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔