34 ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے لئے منتخب گریڈ 19 یا اسکے برابر آفیسرز کی لسٹ اور نوٹیفکیشن جاری

 34 ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے  لئے منتخب گریڈ 19 یا اسکے برابر  آفیسرز کی لسٹ اور نوٹیفکیشن جاری

پھلروان (نمائندہ دنیا) حکومت پاکستان نے 20ویں سکیل کی ترقی کیلئے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں ہونے والے 34 ویں سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے منتخب گریڈ 19 یا اسکے برابر آفیسرز کی لسٹ اور نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

 سینئر مینجمنٹ کورس کا انعقاد 9 اکتوبر 2023 سے 26 جنوری 2024 تک نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے اسلام آباد، کراچی، لاہور اور پشاور کیمپسز میں کیا جائے گا۔ کورس میں شامل افسران سیکریٹریٹ گروپ سے محمد نعیم جاوید، محمد احمد بھٹی، قاضی عمران دین، عامر محمد خان، وزارت دفاع سے محمد سلیم حسن وٹو، وزارت دفاعی پیداوار سے مس آسمہ تنسیم اور منیر حسین کھوکھر، پاکستان کسٹم سروس سے ہارون وقار ملک، وزارت مواصلات سے محمد ارشد اور سعید اﷲ خان، ایوی ایشن ڈویژن سے ڈاکٹر غزالہ قیصر، حکومت پنجاب سے سرفراز احمد، محمد آصف، طارق محمود بخاری، عون عباس بخاری، امجد بشیر، حکومت آزاد جموں اینڈ کشمیر سے محمد ارشد ندیم شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں