تحصیل پپلاں اور اس کے مضافات میں فضائی آلودگی میں اضافہ
کندیاں(نمائندہ دنیا)محکمہ ماحولیات کے اہلکاروں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے تحصیل پپلاں اور اس کے مضافات میں قائم بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہیں کیا جاسکا ،فصلوں کی باقیات۔۔۔
اور کوڑے کرکٹ کو جلانے پر پابندی کی حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑا کر رکھ دیا گیا ہے اس کے علاوہ کندیاں شہر کے وسط میں قائم کوئلے کے کریشنگ پلانٹ کی وجہ سے پورے شہر کی فضاء آلود ہو چکی ہے دھوں چھوڑنے والی گاڑیوں کی بہتات بھی شہریوں کے لئے درد سر بن چکی ہیں ۔