پودے لگانے ہی نہیں انکو پروان بھی چڑھانا ہے ،کمشنر

پودے لگانے ہی نہیں انکو پروان بھی چڑھانا ہے ،کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر محمد اجمل بھٹی نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور اس کے نتیجہ میں پید اہونے والے اثرات سے نمٹنے کیلئے معاشرہ کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

 حکومت شجر کاری مہم پر بھرپور توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے تاکہ آئندہ نسلوں کو سرسبز و شاداب پاکستان ورثہ میں دیا جاسکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت فرنیچر مارکیٹ اقبال کالونی میں تاجروں کے ہمراہ پودے لگاتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین کے مطابق کسی بھی ملک کا 25 فیصد حصہ درختوں پر مشتمل ہونا چاہئے جبکہ پاکستان میں شرح 5 فیصد کے قریب ہے اور سرگودہا میں تو صورتحال اور بھی تشویش ناک ہے اس لئے ہمیں نہ صرف پودے لگانے ہیں بلکہ انہیں پروان چڑھانے کے ساتھ دوسروں کو بھی اس قومی فریضہ میں شامل کرنا ہے ،اس موقع پر تاجروں نے سرگودہا کے مین بازروں کو ماڈل بازار بنانے کے حوالہ سے کمشنر محمد اجمل بھٹی سے درخواست کی کہ ان کے پاس اس حوالہ سے باقاعدہ پلان موجود ہے جس پر کمشنر محمد اجمل بھٹی نے ان کے اس جذبہ کو سراہا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں