الیکشن نتائج ثابت کرینگے ضلع خوشاب ن لیگ کا قلعہ ہے ،شاکر بشیر اعوان

الیکشن نتائج ثابت کرینگے ضلع خوشاب  ن لیگ کا قلعہ ہے ،شاکر بشیر اعوان

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)قومی اسمبلی کے سابق رکن مسلم(ن) ضلع خوشاب کے راہنما ملک شاکر بشیر اعوان نے کہا ہے کہ 2018کی انتخابی معرکہ آرائی میں عوام کو نام نہاد تبدیلی کا خواب دکھا کر کامیابی حاصل کرنے والے کسی خوش فہمی میں نہ رہے۔

 اگلے الیکشن کے نتائج ثابت کر دیں گے کہ ضلع خوشاب پاکستان مسلم لیگ(ن) کا مضبوط قلعہ ہے اور رہے گا ۔ جوہر آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پدھراڑ سے لے کر نور پور تھل تک ضلع خوشاب کے ہر علاقہ کے مکینوں کے دل مسلم لیگی قائدین کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور ہماری جماعت کا ووٹ بینک بر قرار ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں