چاروں اضلا ع میں دل کے مریضوں کی تعدادمیں اضافہ

چاروں اضلا ع میں دل کے مریضوں کی تعدادمیں اضافہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا سمیت خوشاب،میانوالی اور بھکر میں امراض قلب کے مریضوں کی تعدادمیں مسلسل اضافہ جہاں محکمہ صحت کے ارباب اختیارکیلئے لمحہ فکریہ بنا ہوا ہے۔۔۔

وہاں اس موذی مرض میں مبتلا مریضوں اور ان کے لواحقین کیلئے جدید تشخیصی سنٹرو ہارٹ سرجری یونٹ جیسی سہولیات مقامی طور پر نہ ملنے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے ، بڑے شہروں میں علاج معالجہ کے علاوہ اضافی اخراجات کے بوجھ نے کئی گھرانوں کو اجاڑ کررکھ دیا ہے ، سرگودہا میں امراض قلب کی شرح میں اضافے سے نمٹنے کیلئے علاج معالجہ کی جدیدسہولیات کی فراہمی وقت کاتقاضاہے اس ضمن میں محکمانہ انتظامی طورپر بھی کوششیں کی گئیں مگر سرگودہا میں امراض قلب کیلئے جدیدتشخیصی سنٹرہارٹ سرجری یونٹ کاقیام اوراینجوگرافی اینجوپلاسٹی اورسٹنٹ ڈالنے کی سہولیات کی فراہمی کے ایک بھی پراجیکٹ کو عملی جامہ نہیں پہنایا جا سکا،ضرورت اس امر کی ہے کہ ارباب اختیار اس سلسلہ میں اپناکرداراداکرتے ہوئے یہاں علاج معالجہ کی مذکورہ سہولیات کی فراہمی کویقینی بنائیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں