40گھروں کی تلاشی ،50افراد کے کوائف چیک

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ایس ڈی پی او سٹی سرکل کی زیر نگرانی تھانہ اربن ایریاکے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 40سے زائد گھروں دوکانات کی تلاشی لی گئی۔۔۔
جبکہ50سے زائد افراد کے کوائف کی تصدیق کی اور ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر تھانے میں منتقل کر دیا گیا جن سے چھان بین جاری ہے ، جبکہ سرچ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری، ایلیٹ فورس، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی و دیگر متعلقہ اداروں کے افسران و ملازمین نے حصہ لیا۔