میرج ہالز کی مانیٹرنگ کا کام خفیہ اداروں کو سونپ دیا گیا

میرج ہالز کی مانیٹرنگ کا کام خفیہ اداروں کو سونپ دیا گیا

سلانوالی (نمائندہ دنیا )ون ڈش ایکٹ کی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے میرج ہالز کی مانیٹرنگ کا کام خفیہ اداروں کو سونپ دیا گیا۔۔۔

یومیہ کی بنیاد پر دن اور رات کے اوقات میں میرج ہالوں کی کڑی نگرانی کی جائے اور ون ڈش کی خلاف ورزی کے مرتکب میرج ہالز مالکان کی رپورٹس بھجوائی جائے ،معلوم ہوا ہے کہ شادی ہالز میں ون ڈش کی خلاف ورزی اور انوا ع اقسام کے پرتعیش کھانوں کی نمود نمائش کے بڑھتے ہوئے رجہاں کے پیش نظر مقامی انتظامیہ کی جانب سے میرج ہالوں کے خلاف موثر کاروائی نہ کئے جانے پر حکومت نے شادی ہالز کی خفیہ اداروں کے زریعے مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا ہے اور خفیہ اداروں کو کہا گیا ہے کہ یومیہ کی بنیاد پر دن اور رات کے اوقات کار میں شادی ہالز کی کڑی نگرانی کی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں