ڈپٹی کمشنر میانوالی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی بورڈ کا اجلاس
میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر سجاداحمد خاں کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی بورڈ کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر میاں کاشف علی۔۔۔
سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ میڈم مہوش نگا ہ کے علا وہ تینوں تحصیلوں کے ڈرگ انسپکٹر اور ٹیکنیکل ممبر فارما سسٹ صلا ح الدین خان نے شرکت کی ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے ڈرگ رولز کی خلاف ورزی کر نیوالے 7میڈیکل سٹوروں کے کیسوں کی سماعت کی ا ور ضروری کا غذات کی تصدیق کے بعد 6میڈیکل سٹوروں کے مالکا ن کو وارننگ جبکہ ایک میڈیکل سٹور کے کیس کو ڈرگ کورٹ فیصل آباد ریفر کر دیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ ممنوعہ اور زائد المعیاد ادویات فروخت کرنیوالے میڈیکل سٹورز مالکان کے خلاف سخت قانو نی کاروائی عمل میں لا ئی جا ئے ۔انہوں نے کہا جن میڈیکل سٹوروں کے مالکان کو وارننگ دی گئی ہے اگر وہ دوبارہ خلاف ورزی کریں تو ان کے خلاف قانو ن کے مطابق کاروائی کی جا ئے ۔