فاطمہ جناح روڑ پر کرایہ کی عدم ادائیگی پر درجنوں د کانیں سیل

فاطمہ جناح روڑ پر کرایہ کی عدم ادائیگی پر درجنوں د کانیں سیل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) میٹروپولیٹن کارپوریشن کے جانب فاطمہ جناح روڑ پر کرایہ جات کی عدم ادائیگی پر درجنوں دوکانیں سیل کرنے کے ساتھ ساتھ چھ افراد کے خلاف کارسرکار میں مزاحمت اور از خود دوکانیں ڈی سیل کرنے پر مقدمہ درج کر وا دیا گیا۔۔۔

 جس پر دوکانداروں کا شدید حتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عرصہ چالیس سال سے کرایہ ادا کررہے اور یہ دوکانیں بھی ہم نے تعمیر کی ں،انتظامیہ نے ہمیشہ ناانصافی کرتے کبھی فٹوں کے حساب سے کرایہ وصول کیا اور کبھی دو سو فیصد اور کبھی پانچ سو فیصد اضافے کرکے ہمارے کاروبار سیل کرکے زبردستی وصولیاں کی گئیں ہمیشہ قانون کے مطابق تمام سرکاری قوائد و ضوابط پورا کرنے کے باوجود ہماری دوکانیں کو سراسر غلط سیل کیا گیا جس پراحتجاج پر مجبور ہوئے نگران حکومت سے مطالبہ ہے ہمارے مطالبات اور انتظامیہ کی زیادتی کا نوٹس لیا جائے ورنہ انتظامیہ کے دفاتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں